Posts

Showing posts from December, 2023

تحریک انصاف کے نگراں چیئرمین کے لیے عمران خان کا انتخاب سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کیوں؟

Image
  تحریک انصاف کے نگراں چیئرمین کے لیے عمران خان کا انتخاب سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کیوں؟ ثنا آصف ڈار عہدہ,بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد 30 نومبر 2023 ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک رہوں گا جب تک عمران خان واپس نہیں آئیں گے۔‘ 29 نومبر کی سہہ پہر یہ الفاظ تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اُس وقت ادا کیے جب سینیٹرعلی ظفر نے اُن کی بطور پی ٹی آئی چیئرمین نامزدگی کا اعلان کیا۔ یہ رواں سال اگست کی ہی بات ہے جب تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ ’عمران خان تاحیات پارٹی چیئرمین‘ ہوں گے۔ اس وقت عمران خان کو اٹک کی جیل میں قید ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا تھا اور ان کی عدم موجودگی میں پارٹی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالنے میں مصروف تھے۔ مگر پھر صورتحال بدلی اور شاہ محمود قریشی بھی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔